یونان کشتی حادثے میں بچ جانے والے بچوں کی دل دہلادینے والی کہانی سامنے آئی ہے۔
کشتی حادثے میں بچ جانے والے پاکستانی بچے کہتے ہیں کہ ہم سمندر میں مسلسل 56 گھنٹے سفر کرکے یونان تک پہنچے تھے۔
بلال حیدر، محمد صفدر، محمد عمیر اور ابو ہریرہ نے دل دہلا دینے والی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 24 گھنٹوں میں ایک بوتل پانی اور کھانے کے لئے صرف ایک روٹی دی جاتی تھی۔
یونان کشتی حادثہ، کامونکی کے نوجوان کے والدین کی آہیں عرش ہلانے لگیں
پاکستانی بچوں نے کہا کہ ہم فیصل آباد سے جہاز کے ذریعے دبئی پہنچے تھے، ایجنٹس ہمیں تشدد کا نشانہ بھی بناتے تھے۔
یونان کشتی حادثے میں ملوث دو اسمگلرز گرفتار
انہوں نے گفتگو کے دوران مزید بتایا کہ دبئی میں 29 گھنٹے ٹھہرانے کے بعد ہمیں مصر پہنچایا گیا اور وہاں سے لیبیا پہنچے۔