کمپٹیشن کمیشن نے آئس کریم کے نام پر لوگوں کو بے قوف بنانے پر بڑی کمپنیوں پر 17 کروڑ روپے جرمانہ کردیا۔
کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان نے صارفین کو گمراہ کرنے پر دو فروزن ڈیسرٹ بنانے والی کمپنیوں پر 75 ملین روپے فی کمپنی جرمانہ عائد کیا ہے، جنہوں نے فروزن ڈیسرٹ کو بطور ”آئس کریم“ کے طور پر غلط طریقے سے مارکیٹ کر کے صارفین کو گمراہ کیا۔
پائن ایپل کریمی ڈیلائٹ کھائیں، آئس کریم کو بھول جائیں
کمپٹیشن کمیشن نے پاکستان فروٹ جوس کمپنی لمیٹڈ کی شکایت پر کارروائی کی۔ درخواست میں کہا گیا کہ کمپینیز اپنی فروزن ڈیسرٹ مصنوعات کو آئس کریم کے طور پر مارکیٹ کرکے صارفین کو گمراہ کر رہی ہیں۔
دنیا کی مہنگی ترین آئس کریم کی قیمت اور اجزاء جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
مکمل قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد کمپٹیشن کمیشن کے سلمان امین اور سعید احمد نواز پر مشتمل بینچ دورکنی بینج نے کمپنیوں پر ساڑھے سات کروڑ روپے الگ الگ جرمانہ عائد کیا۔
اس کے علاوہ کمپٹیشن کمیشن نے ایک کمپنی پر اشتہارات میں اپنی مصنوعات کو دودھ سے بنی مصنوعات کے مقابلے میں زیادہ صحت بخش ظاہر کرنے اور گمراہ کن موازنہ پیش کرنے پر اضافی دو کروڑ روہے جرمانہ عائد کیا۔