ملتان کی بلال کالونی میں دوسری شادی کی اجازت نہ دینے پر شوہر نے بیوی کو قتل کروا دیا۔
ملتان کی بلال کالونی میں پروفیسر فیروزہ جمیل کو ان کے شوہر حسیب احمد نے قتل کروایا، کیونکہ وہ دوسری شادی کی اجازت نہیں دے رہی تھی۔ پولیس نے شوہر اور کرائے کے قاتل سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کیا۔
حسیب احمد نے 15 لاکھ روپے میں قتل کا منصوبہ تیار کیا تھا، جس میں 2 لاکھ ایڈوانس اور باقی رقم قتل کے بعد دی جانی تھی۔ 7 روز قبل شوٹر نے فیروزہ جمیل کو ان کے شوہر کی موجودگی میں قتل کیا اور واردات کو ڈکیتی کا رنگ دیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سات روز قبل میاں بیوی اکلوتے بچے کے ساتھ کار میں گھر سے نکلے، گھر سے نکلتے ہی شوٹر نے گاڑی روک کر پروفیسر فیروزہ جمیل کو قتل کر دیا اوراس قتل کی واردات کو ڈکیتی کا رنگ دے دیا تھا۔