Aaj Logo

شائع 20 دسمبر 2024 05:02pm

اسٹاک ایکس چینج میں تیزی، انڈیکس میں 3 ہزار 238 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک مارکیٹ پر چھائے مندی کے بادل چھٹ گئے، ہنڈریڈ انڈیکس 3 ہزار 2 سو 38 پوائنٹس اضافے سے 1 لاکھ 9 ہزار 515 پوائنٹس پر بند ہوا۔

سرمایہ کاروں کی جانب سے شیئرز کی خریداری کے باعث مارکیٹ میں تیزی رہی تاہم معمولی پرافٹ ٹیکنگ کے ساتھ ایک موقع پر انڈیکس 1 لاکھ 5 ہزار 6 سو پر دیکھا گیا۔

مارکیٹ میں آج چار سو انسٹھ کمپنیز کے انتالیس ارب چونتیس کروڑ روپے مالیت پچہتر کروڑ بتیس لاکھ شیئرز میں کاروبار کیا گیا۔

Read Comments