Aaj Logo

شائع 20 دسمبر 2024 01:04pm

شیخ رشید کی بریت کی درخواست مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ

لاہور ہائیکورٹ نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی بریت کی درخواست مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مرزا وقاص رؤف کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے شیخ رشید کی بریت کی درخواست مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کیا۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عدالت نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں بریت کی درخواست خارج کی، درخواست گزار نے ابتدائی سٹیج پر بریت کی درخواست دائر کی، کیس میں ابھی گواہ آنا باقی ہیں ٹرائل ہونا باقی ہے۔

جی ایچ کیو حملہ کیس: شیریں مزاری، شیخ رشید و دیگر کی درخواست بریت پر فیصلہ سنا دیا گیا

فیصلے میں کہا گیا کہ گواہ اور شہادتوں کو دیکھنے کے بعد عدالت بریت سے متعلق فیصلہ کرتی ہے، عدالت اس سٹیج پر بریت کی درخواست مسترد کرتی ہے، ٹرائل اسٹیج پر درخواست گزار کو بریت کی درخواست دائر کرنے میں آزادی ہوگی، نئی بریت کی درخواست پر عدالت قانون کے مطابق فیصلہ کرے گی۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں مزید کہا کہ درخواست گزار کے مطابق اس کے خلاف سیاسی بنیادوں پر مقدمہ درج کیا گیا، درخواست گزار کے مطابق اسے سزا کا امکان نہیں، پولیس کے مطابق شریک ملزمان کے بیانات کی روشنی میں درخواست گزار کو نامزد کیا گیا۔

Read Comments