Aaj Logo

شائع 20 دسمبر 2024 09:47am

حیدرآباد: سلنڈر دھماکے کے باعث مکان کی دیوار گرگئی، میاں بیوی زخمی

حیدرآباد کےعلاقے نیا پل کے قریب سلنڈر دھماکے کے باعث مکان کی دیوار گرگئی۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ دھماکے کے باعث میاں بیوی جھلس کر زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ریسکیو ٹیم کے مطابق سلنڈر دھماکے میں جھلس کر زخمی ہونے والے وقاص اور انیقہ کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

اولڈ رضویہ میں موٹر سائیکل مکینک کی دکان میں دھماکا

سوات میں گیس سلینڈر پھٹنے سے 2 بھائی جاں بحق

ریسکیو ٹیم کا کہنا تھا کہ دھماکا سلنڈر کا وال کھلا رہنے کے باعث گیس بھرنے سے پیش آیا۔

Read Comments