Aaj Logo

شائع 20 دسمبر 2024 12:04am

ملک کا دفاع کرنا ہمارا بنیادی حق ہے، ملیحہ لودھی

امریکا میں پاکستان کی سابق سفیر ملیحہ لودھی نے کہا کہ امریکی دبائو پر پاکستان کا دفاع کمزور نہیں کرسکتے۔

آج نیوز کے پروگرام ’نیوز اِن سائٹ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ملیحہ لودھی نے کہا کہ اپنا دفاع کرنا مضبوط کرنا ہمارا بنیادی حق ہے، ہماری پوری توجہ بھارت پر ہے، کسی اورملک پرنہیں، امریکی پابندیوں سے ہماری پالیسی پراثرنہیں پڑتا۔

ملیحہ لودھی نے کہا کہ ہمیشہ سے ہمارے ملک و اداروں پرپابندیاں لگتی آرہی ہیں، آئی ایم ایف کا پاکستان میں اپنامفاد ہے۔ انہوں نے کہا لابنگ کرنےسے تعلقات خراب نہیں ہوتے، ہمیں اپنی کارکردگی پر توجہ دینا چاہئے، ملک صرف اپنےمفادات سے چلتے ہیں۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے کہا کہ ہم مذاکرات کےعمل کونقصان نہیں پہنچانا چاہتے ہیں، حکومتی رہنماؤں نے ہمارے بیان کا خیرمقدم کیا ہے۔

کراچی کی معاشی نسل کشی پر مقدمہ ہوسکتا ہے، اسمگلنگ، جعلسازی ٹیکس میں رکاوٹ ہے، شبر زیدی

انہوں نے کہا کہ کچھ کی رائے ہوسکتی ہے کہ مذاکرات کو کمزوری سمجھا جائے گا، شیرافضل مروت نے کہا کہپاراچنارسمیت ضم اضلاع میں بدامنی ہے، ہم ملک وقوم کیلئےکچھ کرناچاہتے ہیں۔

رضاعیت کا حساس معاملہ، فتویٰ آنے پر پاکستان کا پہلا انسانی دودھ کا بینک بند

شیر افضل مروت نے مزید کہا کہ کچھ طاقتیں چاہتی ہیں کہ مذاکرات نہ ہوں، اداروں میں مداخلت صرف پی ٹی آئی کا مسئلہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ مذاکرات سےقبل قوائدوضوابط طےہونا چاہئیں، ہم چاہتے ہیں کہ چھاپوں کا سلسلہ بند ہو۔

Read Comments