Aaj Logo

شائع 19 دسمبر 2024 11:46pm

عراق میں پناہ لینے والے دو ہزار شامی فوجیوں کو وطن واپس بھیج دیا

عراقی نے صدر بشار الاسد کا تختہ الٹنے والی باغی افواج کی پیش قدمی کے دوران عراق میں پناہ لینے والے 2,000 شامی فوجیوں کو ان کے وطن واپس بھیج دیا۔

عراق میں حکام نے بتایا کہ شامی فوجیوں کو ان کی درخواست پر واپس کر دیا گیا اور وہ عراق اور شام کے درمیان سرحدی گزرگاہ کے ذریعے داخل ہوئے تھے۔

بیان میں کہا گیا کہ ”شامی افسران اور فوجیوں کو قانونی طریقے سے القائم بارڈر کراسنگ پر شام کے حفاظتی دستے کے حوالے کیا گیا۔“

اس میں مزید کہا گیا کہ ان کے ہتھیار عراقی وزارت دفاع کے قبضے میں ہیں اور شام کی نئی حکومت بننے کے بعد ان کےحوالے کر دیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں سیکڑوں شامی فوجی اور ایران نواز ملیشیا کے درجنوں رضاکار بھاگ کر عراق میں داخل ہوگئے تھے۔

Read Comments