Aaj Logo

شائع 19 دسمبر 2024 05:33pm

26 نومبر کو شر پسندی کا شکار پنجاب رینجرز کا ایک اور اہلکار شہید

26 نومبر کو شر پسندی کا شکار پاکستان رینجرزپنجاب کا ایک اور اہلکار شہید ہوگئے

تفصیلات کے مطابق 25 اور 26 نومبر کواحتجاج کی آڑ میں پرتشدد کاروائیوں میں شدید زخمی پاکستان رینجرز پنجاب کے 37 سالہ لانس نائیک محمد تنویرکومہ کی حالت میں تھے،شہید کا تعلق ضلع نارووال سے تھا۔

لانس نائیک محمد تنویر شہید نے 17سال تک دفاع وطن کا مقدس فریضہ سر انجام دیا، لانس نائیک محمد تنویر شہید کے سوگواران میں اہلیہ، 2 بیٹے اور تین بیٹیاں شامل ہیں۔

یاد رہے کہ 25/26 نومبر کواحتجاج کی آڑمیں پی ٹی آئی کارکنان نے پرتشدد حملے کیے، پی ٹی آئی کارکنان نے سرکاری املاک پہ حملے کیے اور ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔

اسلام آباد میں شر پسندوں نے رینجرزاہلکاروں پر گاڑی چڑھا دی، 3 شہید، فوج تعینات، دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم

رینجرز اہلکاروں کی شہادت پر وزیراعلیٰ پنجاب کا بیان سامنے آگیا

رینجرز اہلکاروں پرشرپسندوں کے حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج

پی ٹی آئی کے شرپسند وں کے حملوں سے رینجرز کے شہید اہلکاروں کی تعداد اب 4 ہو گئی جبکہ متعدد زخمی ہوئے تھے، اس کے علاوہ پنجاب پولیس کے دو اہلکار شہید جبکہ تقریباً 119 اہلکار زخمی ہوئے۔

پرتشدد کاروائیوں کے باعث اسلام آباد پولیس کے 11 اہلکار شدید زخمی ہوئے،پرتشدد واقعات اور توڑ پھوڑ کی متعددویڈیوز منظرعام پر آچکی ہیں۔

پی ٹی آئی کارکنان نے مختلف مقامات پر آگ بھی لگائی پرتشدد عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Read Comments