گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے 24 دسمبر کو گونر ہاؤس میں مہاجر کلچر کی ثقافت کا دن منانے کا اعلان کردیا۔
گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گورنر ہاؤس میں 3 بار سندھی کلچر ڈے منایا گیا جب کہ ہمارے دروازے سب کے لیے بلا تفریق کھلے رہے۔
گورنر نے اعلان کیا کہ 24 دسمبر کو مہاجر کلچر کی ثقافت کا دن گورنر ہاؤس میں منائیں گے، کراچی کے مسائل پر ہم سب کو آواز اٹھانا ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ تمام مسالک کےعلمائے کرام کو اکٹھا بٹھایا، مذہبی ہم آہنگی کا پیغام دیا اور کوشش کی کہ تمام لوگوں کے ساتھ برابری کا رویہ رکھا جائے۔
کامران ٹیسوری نے کہا کہ ڈمپرز کے خلاف کوئی آواز اٹھانے والا نہیں ہے، ڈمپروں کے داخلے کا سلسلہ نہ رکا تو گورنر ڈمپروں کے سامنے کھڑا نظر آئے گا۔
گورنر نے کہا کہ ایسا ثقافتی اسٹیج بنائیں گے جو پاکستان میں کبھے نہیں بنا ہوگا، ایسا ثقافتی اسٹیج آپ نے نہیں دیکھ ہوگا اس پر ابھی سے کام ہورہا ہے، اسٹیج فرانس اور اٹلی کی ٹیمیں بنائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ثقافتی پروگرام میں شرکت کے لیے لوگوں کی رجسٹریشن ہیلو ویب سائیٹ کے ذریعے گی اور قرعہ اندازی کے ذریعی انعامات بھی تقسیم کیے جائیں گے۔
گورنر نے کہا کہ گورنر ہائوس کے دروازے عوام کے لیے کھلے ہوئے ہیں، مہاجر کلچر ڈے میں راحت فتح علی، علی ظفر اور عاطف اسلم میں سے جو بھی موجود ہوگا اس کو پروگرام میں بلائیں گے۔