پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کے خلاف سوشل میڈیا پوسٹیں کرنے پر گلوکار سلمان احمد کی پارٹی رکنیت ختم کردی گئی۔
سابق وزیراعظم عمران خان کی فیملی پر تنقید کیوں کی؟ سلمان احمد کو پارٹی سے نکال دیا گیا۔ پاکستان تحریک انصاف نے سلمان احمد کی پارٹی رکنیت معطل کردی۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے سلمان احمد کی بنیادی رکنیت ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹس میں کہا گیا کہ سلمان احمد سوشل میڈیا بیانات سے پارٹی قیادت اور ورکرز میں نفاق پیدا کرتے رہے، انہوں نے عمران خان اور اہل خانہ کے خلاف سوشل میڈیا میڈیا پوسٹ کیں۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پارٹی نے آپ کےطرزعمل اور بیانات سے خود کو الگ کرلیا تھا اور آپ کو آپ کے طرز عمل کے نتائج سے خبردار کیا تھا، کورکمیٹی کی پریس ریلیز کے ذریعے آپ کو وارننگ جاری کی گئی تھی کہ آپ قابل اعتراض پوسٹس کرنے سے گریز کریں، لیکن آپ باربار تنبیہہ کے باوجود قابل اعتراض پوسٹس کرتے رہے۔
نوٹس میں مزید کہا گیا ہے پارٹی سلمان احمد کے بیانات سے اظہار لاتعلقی کرتی ہے اور ان کی پی ٹی آئی کی بنیادی رکنیت ختم کی جاتی ہے، وہ مستقبل میں پی ٹی آئی کا نام استعمال نہیں کرسکتے۔