Aaj Logo

شائع 19 دسمبر 2024 04:43pm

کراچی کے مختلف علاقوں میں ایک ہی دن میں آتشزدگی کے 2 واقعات

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ایک ہی دن میں آتشزدگی کے 2 واقعات پیش آئے ، ہوا۔ ایم اے جناح وڈ رمپا پلازہ اور کلفٹن بلاک فائیو پارک ٹاور میں آگ لگ گئی دونوں واقعات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایم اے جناح روڈ پر واقع رمپا پلازہ میں اک بار پھر آگ بھڑک اٹھی شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت کچرے میں لگی آگ پر قابو پالیا فائر بریگیڈ کی جانب سے کولنگ کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ تین دسمبر کو بھی اسی عمارت میں آگ لگی تھی جس پر ریسکیو آپریشن آٹھ گھنٹوں تک جاری رہا تھا۔

کراچی میں سلینڈر کی دکان میں آگ لگ گئی

کراچی: آتشزدگی کے 2 مختلف واقعات، ایک ہی فیملی کے 8 افراد جھلس گئے

دوسری جانب کلفٹن بلاک فائیو میں واقع پارک ٹاور نامی عمارت کے نجی دفتر میں اے سی میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی عمارت میں مختلف نجی کمپنیوں کے دفاتر موجود تھے، دھواں بھر جانے کی وجہ سے بھگدڑ مچ گئی۔

فائر بریگیڈ کی دو گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا، جس دفتر میں آگ لگی اس میں خآتون سمیت پانچ افراد پھنس گئے جنہیں ریسکیو کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق دونوں آتشزدگی کے واقعات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

Read Comments