محکمہ پولیس بلوچستان میں 95 کروڑ کی مالی بے قاعدگیوں اور گھپلوں کا انکشاف ہوا ہے۔
محکمہ خزانہ کے ذرائع نے بتایا کہ یہ انکشاف آڈیٹر جنرل پاکستان کی آڈٹ رپورٹ میں کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق رپورٹ میں 42 کروڑ کی بے قاعدگیوں اور گھپلوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔
محکمہ پولیس میں 24 کروڑ 19 لاکھ روپے کے اخراجات کیے گئے، سیکیورٹی کی مد میں 35 کروڑ کی وصولی نہیں کی گئی۔
علاوہ ازیں، ٹیکسز اور ڈیوٹیز کی مد میں کٹوتی نہ کرکے 17 کروڑ 28 لاکھ روپے کا نقصان بھی پہنچایا گیا۔
رپورٹ میں ذمہ دار افراد سے سرکاری وسائل کی وصولی کی سفارش کی گئی ہے۔