گووندا کا بیٹا فلموں میں اداکاری کے آغازکے لیے تیار ہے۔
پچھلے 35 سالوں میں، گووندا نے دنیا بھر کے فلم بینوں کو مزاحیہ موویز جیسے آنکھوں، ساجن چلے سسرال، قلی نمبر 1، ایک اور ایک گیارہ، بھاگم بھاگ اور پارٹنر کے ساتھ تفریح فراہم کی ہے۔ آج بھی، انہیں ہندوستانی سنیما کے سب سے مشہور اداکاروں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔
عامر خان کونسی فلم خوف کی وجہ سے بنا نہیں پا رہے؟
اب 2025 تک، ان کا بیٹا یشوردھن آہوجا اپنی اداکاری کا آغاز کرنے اور اپنے والد کی میراث کو آگے بڑھانے کے لیے تیار ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یشوردھن آہوجا ہندی فلم انڈسٹری میں نیشنل ایوارڈ یافتہ ہدایت کار سائی راجیش کی آنے والی فلم کے ساتھ اپنی اداکاری کا آغاز کرنے کے خواہاں ہیں، جسے اپنی نوعیت کی لو اسٹوریز میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔
والد سے متعلق نازیبا بیان پر سوناکشی ’شکتی مان‘ پر برہم
فلم کا نام ابھی تک تجویز نہیں ہوا ہے۔ یشوردھن نے اس فلم کو حاصل کرنے کے لیے باقاعدہ آڈیشن دیا ہے اور اپنے ٹیلنٹ کی بنا ہر آڈیشن میں کامیاب ہوئے۔ اس فلم کی ہدایت کاری سائی راجیش کریں گے اور اسے مدھو منٹینا نے اللو اروند اور ایس کے این فلمز کے ساتھ پروڈیوس کیا ہے۔
بھارتی ذرائع نے مزید بتایا کہ مرکزی کردار کے لیے ہیروئن کی تلاش جاری ہے۔ کیونکہ فلم ساز ایک نئی جوڑی کو لانچ کرنا چاہتے ہیں اور کاسٹنگ ڈائریکٹر کو اب تک 14,000 سے زیادہ آڈیشن کلپس موصول ہو چکے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیروئن کی تلاش کو جلد ہی بند کر دیا جائے گا کیونکہ 2025 کے موسم گرما تک فلم کو فلور پر لے جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔