افغانستان کے صوبہ غزنی میں مسافر بسوں کو پیش آنے والے دو مختلف حادثات کے نتیجے میں کم از کم 52 افراد ہلاک اور 60 سے زائد زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے جنوب مشرقی صوبے غزنی میں کابل اور قندھار کو جوڑنے والے ہائی وے پر مسافر بس ایک آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی جس کے باعث 52 افراد ہلاک اور 65 افراد زخمی ہو گئے۔
رپورٹ کے مطابق غزنی کے انفارمیشن اور کلچرل ڈپارٹمنٹ کے سربراہ حامد اللہ نثار نے بتایا کہ ایک مسافر بس وسطی غزنی کے گاؤن شہباز کے قریب آئل ٹینکر سے ٹکرائی جبکہ دوسری مسافر بس کو حادثہ ضلع اندار میں پیش آیا۔
یونان کشتی حادثہ: مزید دو مقدمات درج، تعداد 4 ہوگئی
امریکی سفارتخانے کا افغانستان میں خواتین کے خلاف افغان عبوری حکومت کی ناانصافی پر اتحاد کا مطالبہ
افغان طالبان کا اس حوالے سے بیان سامنے آیا جس میں انہوں نے کہا کہ حادثے کی وجوہات کا پتہ چلانے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، حادثے کے زخمی کچھ افراد کی حالت تشویشناک ہے جنہیں علاج کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔