خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر کے قصبے جمرود میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف مظاہرین نے جمرود گریڈ اسٹیشن سے انڈسٹریل سپلائی بند کر دی۔
انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات ناکام ہوئے تو مظاہرین بجلی گریڈ اسٹیشن جمرود میں داخل ہوگئے اور انڈسٹریل سپلائی بند کر دی۔
مطاہرین کا کہنا ہے کہ بجلی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے نظام زندگی متاثر ہے، 24 گھنٹے میں دو گھنٹے بجلی بھی میسر نہیں۔
مظاہرین کی جانب سے بجلی فراہمی کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔