Aaj Logo

اپ ڈیٹ 19 دسمبر 2024 01:38pm

جس نے مذاکرات کرنے ہیں ہمارے پاس آئے، پی ٹی آئی رہنما

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت کو مذکرات میں کوئی دلچسپی نہیں، عمران خان نے مذکراتی کمیٹی تشکیل دی ہے اور ہم نے مذاکرات کے لیے کسی کے پاس نہیں جانا، اگر کسی نے مذاکرات کرنے ہیں تو کریں، ورنہ نہ کریں۔

عمر ایوب نے پشاور ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے القادر ٹرسٹ کیس میں کل دیر تک عدالت میں سماعت جاری رہی۔

این اے 47: الیکشن ٹریبیونل کیخلاف شعیب شاہین کی درخواست پر حکم امتناع جاری

انہوں نے کہا کہ عدالت کا وقت 3 یا 4 بجے تک ہے، سوال یہ ہے اتنی دیر تک سماعت کیوں جاری رہی جب کہ پی ٹی آئی کے کارکنان کو گنجائش سے زیادہ جیلوں میں رکھا ہوا ہے۔

عمران خان کی درخواست پر عدالت کا بڑا فیصلہ، ویڈیو لنک پر پیشی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ہم کسی سے ڈرنے والے نہیں ہے، مذکراتی کمیٹی بانی پی ٹی آئی نے تشکیل دی ہوئی ہے لیکن لگتا ہے حکومت کو مذاکرات میں کوئی دلچسپی نہیں جب کہ ہم نے کسی کے پاس نہیں جانا، کسی نے مذ کرات کرنے ہیں تو کریں نہیں تو نہ کریں۔

چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کا بھی کہنا تھا کہ ہمارے اور حکومت کے ابھی کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے،
بانی پی ٹی آئی نے ابھی مذاکرات کی کمیٹی بنائی ہے، جنہوں نے مذاکرات کرنے ہیں وہ ہمارے پاس آئیں گے۔

Read Comments