پاکستانی اداکار آغا علی نے اپنی شادی اورطلاق کی وجہ بتا دی۔
حال ہی میں آغا علی نے ایک مارننگ شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی شادی، طلاق، شادی کے فیصلے اور مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں کھل کر گفتگو کی۔
ماہرہ خان پہلی مرتبہ رنبیر کپور تنازع پر بول اٹھیں
شادی کے فیصلے کے بارے میں بات کرتے ہوئے، انہوں نے کہا، جب میں نے شادی کی تو اس وقت کورونا کی وبا پھیلی ہوئی تھی۔ ہر کوئی سوچ رہا تھا کہ دنیا جلد ختم ہونے والی ہے، کئی لوگوں نے اس دوران شادیاں کر لی تھیں۔ اس لیے جلد بازی میں ہم نے بھی شادی کا فیصلہ کرلیا۔
آغا علی نے کہا کہ ان کے خیال میں شادیاں اسی لیے ناکام ہو جاتی ہیں کیونکہ لوگ اپنے شریک حیات کو قدر کی نگاہ سے دیکھنا چھوڑ کر اسے معمولی سمجھنا شروع کر دیتے ہیں اور رشتے صرف ایک شخص کی کوشش سے نہیں چلتے بلکہ دوسرے کو بھی اپنا کردار ادا کرنا پڑتا ہے۔
اداکارہ عائشہ آفریدی کا شاہد آفریدی سے کیا رشتہ ہے؟
طلاق کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے احمد علی بٹ کے پوڈ کاسٹ میں طلاق کی بات کی ہے، اب بہت سے لوگ جان چکے ہیں کہ ہم دونوں کے درمیان طلاق ہوچکی ہے اور اس بات کو ڈیڑھ سال سے زیادہ عرصہ گزر چکا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں اس کے بارے میں زیادہ بات نہیں کرنا چاہتا کیونکہ دوسرا شخص یہاں نہیں ہے، وہ اب میری زندگی کا حصہ نہیں ہے۔ اس کے علاوہ، میری رائے میں،ہمارے ساتھ جو ہوا وہ مقدر کا لکھا تھا، اسی وجہ سے ہم نے مہذب راستہ اختیار کر کے علیحدگی کا فیصلہ کیا۔
ابرار الحق نے ہنی سنگھ کے ساتھ مزاحیہ ملاقات کی کہانی شیئر کردی
آغا علی نے مستقبل کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ ابھی شادی کے لیے ذہنی طور پر تیار نہیں ہیں اورجلد از جلد کسی رشتے میں بندھنا نہیں چاہتے ہیں۔
خیال رہے کہ آغا علی اور حنا الطاف نے شادی کے تین سال بعد راہیں جدا کر لی تھیں اور پچھلے کئی ماہ سے ان کی طلاق کے بارے میں خبریں گردش کر رہی تھیں جن کی اب تصدیق ہو چکی ہے۔