Aaj Logo

شائع 19 دسمبر 2024 11:43am

این اے 47: الیکشن ٹریبیونل کیخلاف شعیب شاہین کی درخواست پر حکم امتناع جاری

اسلام آباد الیکشن ٹریبیونل سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسلام آباد سے پی ٹی آئی کے امیدوار شعیب شاہین کی درخواست پر حکم امتناع جاری کردیا اور ان کی الیکشن پٹیشن کی حد تک ٹریبیونل کو کاروائی سے روک دیا۔

این اے 47 سے طارق فضل چوہدری ایم این اے بنے، ان کی کامیابی کو شعیب شاہین نے چیلنج کر رکھا ہے ، اس حکم کے بعد الیکشن ٹریبیونل باقی 2 حلقوں سے متعلق کارروائی کو آگے بڑھا سکے گا۔

الیکشن ٹریبیونل نے اسلام آباد کے تینوں حلقوں سے متعلق کیس 24 دسمبر کے لئے مقرر کر رکھا ہے۔

آج اسلام آباد الیکشن ٹریبیونل سے متعلق پی ٹی آئی کے امیدوار شعیب شاہین کی درخواست پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے سماعت کی۔

سماعت کے بعد عدلت عالیہ نے پی ٹی آئی کے امیدوار شعیب شاہین کی درخواست پر حکم امتناع جاری کیا اور ان کی الیکشن پٹیشن کی حد تک ٹریبیونل کو کارروائی سے روکتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔

اسلام آباد الیکشن ٹریبیونل سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے امیدوار شعیب شاہین کی درخواست پر حکم امتناع جاری کردیا۔

شعیب شاہین نے نئے الیکشن ٹربیونل کی تعیناتی ہو چیلنج کررکھا ہے۔ شعیب شاہین نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔

Read Comments