Aaj Logo

شائع 19 دسمبر 2024 09:24am

حکومت سے بات ہوگی نہ اسٹیبلشمنٹ سے، پی ٹی آئی کا مذاکرات کیلئے متبادل پلان سامنے آگیا

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے پی ٹی آئی کا مذاکرات کیلئے متبادل پلان بتا دیا ہے۔

بیرسٹر سیف نے آج نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت کے بجائے اب اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مذاکرات کیے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ سول نافرمانی تحریک سے قبل اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ بات چیت کی جائے گی، ہم پارلیمنٹ کے اندر اور باہر تمام جماعتوں کو ساتھ چلنے کی دعوت دیں گے۔

شیر افضل مروت کی حکومت کو مذاکرات کی پیشکش پر بیرسٹر گوہر کی وضاحت

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور اپوزیشن جماعتیں ایک ساتھ مل کر بہتر طریقے سے چل سکتے ہیں، پی ٹی آئی کے ساتھ اپوزیشن جماعتیں شامل ہونے سے سول نافرمانی کی تحریک مؤثر ہوگی۔

بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ سول نافرمانی کی تحریک پہلے سے جاری احتجاج کا حصہ ہے، تحریک میں تاخیر کچھ رہنماؤں کی درخواست پر کی گئی ہے، سول نافرمانی کی تحریک کے طریقے کار پر مزید مشاورت کرنے کیلئے کچھ رہنماؤں نے وقت مانگا تھا۔

خیال رہے کہ عمران خان نے علیمہ خان کے زریعے پیغام دیا ہے کہ اگر اتوار تک ان کے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو وہ اوورسیز پاکستانیوں کو ترسیلات زر پاکستان نہ بھیجنے کی کال دیں گے۔

مذاکرات کیلئے کمیٹی بنائی ہوئی ہے، حکومت کمیٹی بنا کر ٹی او آرز طے کرے، شیر افضل مروت

بانی پی ٹی آئی اور بشرابانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ محفوظ کرلیا گیا ہے، اس حوالے سے علیمہ خان نے مزید کہا کہ ایسا لگ رہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو 190 ملین پاؤنڈ کے ریفرنس میں سزا دے دی جائے گی۔ ایسی ہی تشویش کا اظہار پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت بھی کرچکے ہیں۔

Read Comments