بالی ووڈ اداکارہ اور مشہور ڈانسر ملائکہ اروڑا ہمیشہ سرخیوں میں ان رہتی ہیں۔ ملائکہ نے حال ہی میں اپنا ریسٹورنٹ کھولا ہے۔ اداکاری کے بعد اب بزنس میں بھی طبع آزمائی کرنے والی اس اداکارہ کا بزنس پارٹنر کوئی اور نہیں بلکہ ان کا بیٹا ارہان خان ہے۔
ایسےمیں ملائکہ کے سابق شوہر ارباز خان کی پوری فیملی اس ریسٹورنٹ پہنچ گئی۔ جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ لیکن اس ویڈیو پر سب سے زیادہ جس کی تعریف کی جارہی ہے وہ سلمان خان کے والد سلیم خان اور والدہ سلمی ہیں۔
سلمان خان جب ورون دھون کی روٹی چرا لیا کرتے تھے، اداکار نے بچپن کی یادیں شیئر کردی
اس ویڈیو کی قابل ذکر بات یہ ہے کہ ملائکہ اروڑا کے ریسٹورنٹ میں جانے کے لیے سیڑھیوں کا استعمال کرنا پڑتا ہے۔ اور سلیم خان اور ان کی دونوں بیویوں سلمی اور ہیلن کو سیڑھیاں چڑھنے میں سخت مشکل پیش آئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عملہ کس طرح سلمان خان کے والد اور والدہ کو ہاتھ سے پکڑ کر سیڑھیاں اتارنے میں مدد کررہا ہے۔
ٹام کروز کو امریکی بحریہ نے اعلیٰ ترین سول اعزاز سے نواز دیا
ویڈیو کے تیزی سے وائرل ہو تے ہی سوشل میڈیا پر خان فیملی کی تعریفیں کی جانے لگیں۔ صارفین ملائکہ اور ارباز خان کے تعلقات پر بھی تبصرہ کررہے ہیں۔
ایک صارف نے خان فیملی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ خان ایک بہترین خاندان ہے۔ جس طرح وہ ملائکہ کو سپورٹ کرتے ہیں۔ ایک اور صارف کا کہنا ہے کہ یہ عورت کے لیے کتنی خوشی کی بات ہے کہ طلاق کے بعد بھی اس کے گھر والے اس کا ہر کام میں ساتھ دیتے نظر آتے ہیں اور ہر مشکل میں ساتھ کھڑے ہوتے ہیں۔ ایک صارف نے طلاق کو ملائکہ کی سب سے بڑی غلطی کہہ ڈالا۔