چیمپئنز ٹرافی کھیلنے بھارتی ٹیم کے پاکستان نہ آنے پر مالی نقصان کی تلافی کیلیے آئی سی سی ایک ایونٹ کی میزبانی پاکستان کرکٹ بورڈ کو سونپے گا۔
رپورٹ کے مطابق چیئرمین محسن نقوی کی زیرصدارت پی سی بی گورننگ بورڈ کا اجلاس گذشتہ روز اسلام آباد میں منعقد ہوا، جہاں چیمپئنز ٹرافی سے متعلق گفتگو ہوئی۔
ذرائع کے مطابق میٹنگ میں چیئرمین نے کہا کہ آئی سی سی اور بھارتی بورڈ کے ساتھ معاملات طے پا گئے ہیں، معاہدے کو تحریری شکل دینے کی وجہ سے تاخیر ہوئی، ایک دو دن میں چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان ہوجائے گا۔
پی سی بی گورننگ بورڈ نے چیئرمین کے فیصلوں کی توثیق کردی
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ بھارت نے ٹیم پاکستان نہ بھیجنے پر ہمیں زرتلافی دینے کا کہا لیکن ہم نے کوئی سمجھوتہ نہ کیا اور قومی وقار کو دیکھتے ہوئے ایک ماڈل پیش کیا، جس کے تحت آئندہ تین سال تک دونوں ممالک میں ہونے والے آئی سی سی ایونٹس میں ٹیمیں ایک دوسرے کے ملک نہیں جائیں گی۔
چیمپئینز ٹرافی 2025 کے حوالے سے بڑی خبر سامنے آگئی
پی سی بی کو 2028 میں ایک ویمنز ٹورنامنٹ کی میزبانی سونپی گئی ہے، جب یہ بات کی گئی کہ آئندہ تین سال میں اور کوئی ٹورنامنٹ تو پاکستان میں نہیں ہونا تو ہمیں کیا فائدہ ہو گا، تو اس پر آئی سی سی کی جانب سے ملک میں کوئی ایونٹ کرانے کی یقین دہای کرائی گئی ہے، اس سے چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی ٹیم کے پاکستان نہ آنے سے ہونے والے نقصان کی تلافی ہو جائے گی۔
پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن کا ڈرافٹ کہاں ہوگا؟ نام سامنے آگیا
میٹنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ شاید آئی سی سی اپنا اعلان فی الحال صرف چیمپئنز ٹرافی تک ہی محدود رکھے، تین سالہ معاہدے کی بات کا اعلان کیا جانا یقینی نہیں البتہ ایسا ہو بھی سکتا ہے۔
شرکا کے سامنے یہ انکشاف بھی کیا گیا کہ عالمی کونسل پر پاکستان نے واضح کر دیا تھا کہ اگر مطالبات نہ مانے گئے تو ہم کوئی انتہائی قدم بھی اٹھا سکتے ہیں۔