Aaj Logo

شائع 18 دسمبر 2024 07:07pm

پی سی بی گورننگ بورڈ نے چیئرمین کے فیصلوں کی توثیق کردی

پاکستان کرکٹ بورڈ کی گورننگ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی پر چیئرمین محسن نقوی کے فیصلوں کی توثیق کردی۔

پی سی بی گورننگ بورڈ کا اہم اجلاس ہوا، چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے اجلاس کی صدارت کی۔

چیٸرمین محسن نقوی نے اجلاس کے شرکا کو چیمپئنز ٹرافی پر آئی سی سی اور دیگر ممالک کے ساتھ بات چیت سے آگاہ کیا۔

محسن نقوی کے ہائبرڈ ماڈل قبول کرنے پر پی سی بی میں اندرونی جھگڑے، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

محسن نقوی نے اجلاس سے کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میگا ایونٹ کی میزبانی کے لئے تیار ہے، ہمارے لئے پیسہ اہم نہیں ہے، تاہم ملکی عزت پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

گورننگ بورڈ اجلاس میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے حوالے سے پیش رفت اور تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

چیئرمین پی سی بی کا بلائنڈ کرکٹ ٹیم کیلئے ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان

اجلاس میں قذافی اسٹیڈیم لاہور، نیشنل اسٹیڈیم کراچی، راولپنڈی اسٹیڈیم کے اپ گریڈیشن منصوبوں کی تکمیل پر بھی غور کیا گیا۔

Read Comments