Aaj Logo

شائع 18 دسمبر 2024 06:58pm

یوسف گوٹھ بس ٹرمینل پر چھاپہ، کروڑوں روپے کا اسمگل شدہ سامان برآمد

بلدیہ یوسف گوٹھ بس ٹرمینل پر اسمگلرز کے خلاف کریک ڈاؤن، رینجرز اور پولیس کے مشترکہ آپریشن میں کروڑوں روپے مالیت کااسمگل شدہ سامان ضبط کرلیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق یوسف گوٹھ بس ٹرمینل اور اطراف کے گوداموں پر گزشتہ شب کسٹمز، رینجرز اور پولیس نے کریک ڈاؤن کیا گیا،اطلاع کے مطابق دس سے زائد ٹرک پر اسمگل شدہ سامان بھر کر لےجایا جارہا تھا۔

کراچی: چھاپے کے دوران منشیات فروشوں کی پولیس پر فائرنگ، 2 ملزمان گرفتار

اسلام آباد میں اب تک 1520 پی ٹی آئی کارکن گرفتار، ایکسپریس وے میدان جنگ، ڈی چوک تاحال پرسکون

پولیس اور رینجرز حکام نے ںبس ٹرمینل و اطراف سے چھاپہ مار کراسمگل شدہ سامان قبضے میں لیا ہے ہے حکام کے مطابق برآمد ہونے والے سامان میں اشیائے خوردونوش ودیگر چیزیں شامل ہیں، اسمگل شدہ سامان و اشیاء کسٹمز حکام نے تحویل میں لے لیں۔

Read Comments