کراچی کے سفاری پارک میں مرنے والی ہتھنی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی، سونیا سے لیے گئے اجزاء میں مختلف بیکٹیریا کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔
پوسٹ مارٹم رپورٹ میں سونیا کے پاؤں میں موجود پرانا پھوڑا بیکٹیریا کی بنیادی وجہ قراردیا گیا ، ہتھنی کو پھوڑے کے باعث شدید بیکٹیریل انفیکشن ہوا جو اس کے لئے جان لیوا ثابت ہوا۔
فورپاز کے مطابق پھوڑے کا علاج مدھو بالا کی منتقلی کے دوران حال ہی میں شروع کیا گیا تھا، سونیا کی اموات غیر موزوں ماحول اور ناکافی نگہداشت کا نتیجہ ہیں۔
کراچی کے سفاری پارک میں موجود ہتھنی سونیا مر گئی
عالمی تنظیم نے بتایا کہ سونیا کی موت کے بعد اب سفاری پارک میں 2 ہتھنیاں ملکہ اور مدھوبالا باقی رہ گئی ہیں، ان دونوں کے لیے فوری اینٹی بائیوٹک علاج اور خون کے ٹیسٹ تجویز کیے ہیں، ماہرین کی ٹیم جلد معائنہ کے لیے کراچی پہنچے گی۔
ہتھنی سونیا کا پوسٹ مارٹم مکمل، تدفین کردی گئی
فور پاز کی ٹیم نے کے ایم سی حکام کو ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہاتھیوں کی صحت کے لیے فٹ کیئر اور مناسب غذا نہایت ضروری ہے۔