Aaj Logo

شائع 18 دسمبر 2024 06:34pm

ٹام کروز کو امریکی بحریہ نے اعلیٰ ترین سول اعزاز سے نواز دیا

عالمی شہرت یافتہ ہالی ووڈ اداکار ٹام کروز کو امریکی بحریہ کی جانب سے اعلیٰ ترین سول اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق، ٹام کروز کو منگل کے روز امریکی بحریہ کے ڈپارٹمنٹ آف نیوی ڈسٹنگویشڈ پبلک سروس (ڈی پی ایس ) ایوارڈ سے نوازا گیا۔ یہ ایوارڈ ان کے ”ٹاپ گن“ جیسے مشہور فلمی کرداروں کے ذریعے امریکی بحریہ کے لیے خدمات کا اعتراف ہے۔

اسٹنٹ کے شہنشاہ ٹام کروز کا دل دہلا دینے والا کرتب وائرل

ڈی پی ایس ایوارڈ ایک خاص اعزاز ہے جو کسی شہری کو امریکی بحریہ کے محکمے سے باہر دیا جا سکتا ہے، اور یہ ٹام کروز کے لیے ایک بڑا اعزاز ہے۔

امریکی بحریہ کے سیکریٹری کارلوس ڈیل ٹورو نے ٹام کروز کو یہ ایوارڈ پیش کرتے ہوئے کہا، ”ٹام کروز نے اپنی فلموں کے ذریعے کئی دہائیوں تک بحریہ کی وکالت کی ہے اور ان کی خدمات نے نئی نسل کو ہماری بحریہ اور میرین کور میں شامل ہونے کی ترغیب دی ہے۔“

اولمپکس کی اختتامی تقریب، خاتون نے ٹام کروز کا زبردستی بوسہ لے لیا

ٹام کروز نے ایوارڈ وصول کرتے ہوئے جذباتی تقریر کی، جس میں انہوں نے قیادت اور خدمت کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا، ”میں جانتا ہوں کہ قیادت کا مطلب خدمت کرنا ہے، اور یہ بات میں اپنے دل سے سمجھتا ہوں۔“

اداکار نے اس ایوارڈ کے لیے اپنے شکریے کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ارد گرد موجود تمام فوجی اہلکاروں، خاص طور پر خواتین کی قربانیوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا، ”یہ اعزاز میرے لیے صرف ایک ایوارڈ نہیں، بلکہ آپ سب کی قربانیوں کا اعتراف ہے، اور آپ کے درمیان ہونا میرے لیے ایک عظیم بات ہے۔“

Read Comments