کراچی کے علاقے گلستان جوہر پرفیوم چوک میں واقعے ایک گھر میں خاتون پر بدترین تشدد ، خاتون کو اس کے شوہر اور بیٹوں نے مار مار کر لہو لہان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ثناء نامی خاتون نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ اس کے شوہرعدنان سے 2 ماہ قبل علیحدگی ہوگئی ہے، عدالت میں خلع کا دعویٰ کیا ہے اپنے چھوٹے بچوں کے ساتھ الگ رہتی ہوں۔
خاتون کا کہنا ہے کہ شوہر اور بڑے بچے واپسی کے لئے دباو ڈال رہے ہیں، پرسوں شوہر عدنان اور بچوں نے مجھے گھر آکر تشدد کا نشانہ بنایا اور مار مار کر لہولہان کردیا۔
پولیس کے مطابق ثناء نے شوہرکے خلاف شارع فیصل تھانے میں درخواست دی ہے، خاتون کے میڈیکولیگل رپورٹ کی روشنی میں مقدمے کا درج ہوگا، میڈیکل لیٹر لینے کے بعد تاحال خاتون مقدمے کے اندراج کے لئے نہیں آئی۔