Aaj Logo

شائع 18 دسمبر 2024 03:43pm

سیاسی استحکام کیلئے بات چیت کو تیار، مذاکرات سے ہی مسائل کاحل نکلے گا، پی ٹی آئی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی استحکام اور ترقی کے لیے بات چیت کو تیار ہیں جبکہ مذاکرات سے ہی مسائل کا حل نکلے گا۔

پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی اجلاس کا اجلاس ختم ہوگیا، جس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا جبکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے مثبت سوچ کے ساتھ مذاکراتی کمیٹی تشکیل دی اور وہ چاہتے ہیں کہ ملک آگے چلے اور ترقی کرے۔

پارلیمانی پارٹی اجلاس میں تحریک انصاف پنجاب کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے گھروں اور ڈیروں پر چھاپوں کی بھرپور مذمت کی گئی۔

شیر افضل مروت کی حکومت کو مذاکرات کی پیشکش پر بیرسٹر گوہر کی وضاحت

اعلامیے میں کہا گیا کہ تحریک انصاف کے ایم این ایز اور ایم پی ایز پر دباؤ ڈالنا بند کیا جائے، چھاپوں کا سلسلہ جاری رہنے پر ایوان میں بھرپور احتجاج کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ حکومت نے ملک کو جن مسائل سے دوچار کرنے کی کوشش کی ان کا حل مذاکرات سے ہی نکلے گا، سیاسی استحکام کے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا، ملک میں سیاسی استحکام اور ملکی ترقی کے لیے بات چیت کے لیے تیار ہیں۔

پارلیمانی پارٹی نے عمران خان سمیت تمام سیاسی اسیران کی فوری رہائی، 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات پر فوری جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کا بھی مطالبہ کیا۔

رانا ثنا اللہ نے پی ٹی آئی کو باضابطہ حکومت سے مذاکرات کی دعوت دے دی

عمران خان سے سول نافرمانی کی تحریک مؤخر کروانے والوں کے نام سامنے آگئے

پارلیمانی پارٹی نے 26 نومبر کے شہدا کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات کی شفاف تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن ناگزیر ہے، تحریک انصاف اور قیادت اپنے شہدا کے ساتھ کھڑی ہے۔

Read Comments