Aaj Logo

شائع 18 دسمبر 2024 03:30pm

سلمان خان جب ورون دھون کی روٹی چرا لیا کرتے تھے، اداکار نے بچپن کی یادیں شیئر کردی

سلمان خان ورون دھون کے خاندانی دوست ہیں۔ یہ دونوں فلم ”بے بی جان“ میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔ اس فلم میں سلمان کا کیمیو ہے۔ ورون نے ایک انٹرویو کے دوران سلمان سے جڑی اپنے بچپن کی یادیں شیئر کیں۔

ورون دھون اپنی آنے والی فلم ”بے بی جان“ کے لیے کافی پر جوش ہیں۔ اس فلم میں سلمان خان کا کیمیو ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ وہ بے بی جان کے آخری حصے میں ایک خاص کردارمیں نظر آئیں گے۔ اب فلم کی تشہیر کے دوران انہوں نےسلمان خان کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں بات کی۔

عامر خان کونسی فلم خوف کی وجہ سے بنا نہیں پا رہے؟

سلمان خان ورون دھون کے والد ڈیوڈ دھون کے ساتھ کئی فلمیں کر چکے ہیں۔ ورون نے سلمان اور اپنے بچپن کی یادیں شیئر کرتے ہوئے کہا کہ بچپن میں سلمان ان کی روٹی چوری کرکے کھا لیا کرتے تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان نے ایک انٹرویو میں اپنے بچپن کی یاد تازہ کرتے ہوئے بتایا کہ میں اب بھی خود کو ایک بچے کی طرح محسوس کرتا ہوں۔ میں ہمیشہ سے ایک بچہ ہوں اور ایک بچہ ہی رہوں گا اور میں ہمیشہ ان کے نزدیک رہنا چاہتا ہوں۔

سنجے دت کی سابقہ اہلیہ اب کس حال میں ہیں؟

انہوں نے سلمان خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ مجھے بچپن سے جانتا ہے اس لیے اس قسم کی حرکتیں کرتا ہے بلکہ وہ ہر بچے کے ساتھ ایسے ہی رہتا ہے۔

ورون دھون نے انکشاف کیا کہ سلمان خان کو ان کی امی کے ہاتھ کا بنا ہوا پنیر بہت پسند تھا۔ ورون جب چھوٹے تھے تو سلمان ان کی روٹی لے کر کھا لیا کرتے تھے۔

ورون کا کہنا تھا کہ، جب میں ان کے بارے میں سوچتا ہوں تو وقت مجھے وہاں لے جاتا ہے جب سلمان خان میرے گھر آتا تھا کھانے کی میز پر ہم ساتھ بیٹھتے تھے۔ کیونکہ اسے میری والدہ کے ہاتھ کا بنا ہوا پنیر بے حد پسند تھا۔ وہ جب بھی پنیر کھاتا ، میری روٹی چرا لیتا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے اس وقت عادت نہیں تھی کہ کوئی بڑا میرے ساتھ ایسا کرے۔ وہ بہت شرارتی تھا اور آج بھی ایسا ہی ہے۔

جب ورون سے پوچھاگیا کہ کیا ان کا کبھی سلمان خان کے ساتھ ہیرو2 فلم کرنے کا ارادہ ہے؟ اس پر ورون کا جواب تھا کہ سلمان خان کے ساتھ کوئی بھی فلم ہیرو2 نہیں ہوسکتی ۔ ان کا ایک ہی ہیرو ہو گا اوروہ ہوگا سلمان خان۔

Read Comments