پشپا 2 کے پریمیئر میں بھگدڑ سے زخمی بچے کو دماغی طور پر مردہ قرار دے دیا گیا۔
یاد رہے کہ 4 دسمبر کو ”پشپا2“ کے پریمیئر کے دوران حیدرآباد کے سندھیا تھیٹر میں بھگدڑ مچنے کے نتیجے میں ایک خاتون کی المناک موت ہوگئی تھی جب کہ اس کا کم سن بیٹا سریتیج شدید زخمی ہوگیا تھا۔
منوج باجپائی کو شوبز کی پارٹیوں میں کیوں نہیں بلایا جاتا؟
بھارتی میڈیا کے مطابق حیدرآباد کے پولیس کمشنر نے زخمی ہونے والے 9 سالہ لڑکے کی حالت کے بارے میں ایک اپڈیٹ فراہم کی، جس میں انکشاف کیا گیا کہ اسے دماغی طور پر مردہ قرار دیا گیا ہے.
رپورٹس کے مطابق سندھیا تھیٹر میں بھگدڑ میں پھنسنے کی وجہ سے 9 سالہ سریتیج کو آکسیجن نہ مل سکی جس کی وجہ سے اس کے دماغ کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
والد سے متعلق نازیبا بیان پر سوناکشی ’شکتی مان‘ پر برہم
تلنگانہ کے ہیلتھ سیکریٹری نے بتایا تھا کہ لڑکے کی حالت پر گہری نظر رکھی جارہی ہے اور اب بھی اس کے صحت یاب ہونے کی امید ہے۔
تاہم سریتیج کی صحت کے بارے میں تازہ ترین اپ ڈیٹ کے مطابق اب اسے دماغی مردہ قرار دیا گیا ہے اور بچہ وینٹی لیٹر پر زیر علاج ہے۔
انجلینا جولی کو بڑھاپے میں نئے ہمسفر کی تلاش، وجہ کیا ہے؟
اسپتال کے میڈیکل بلیٹن کے مطابق سریتیج اب بھی بچوں کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج ہے۔
رپورٹس میں بتایا گیا کہ اس کی دماغی حالت کو دیکھتے ہوئے اسے براہِ راست پھیپھڑوں میں ٹیوب کے ذریعے آکسیجن پہنچانے کے لیے ایک سرجری کا منصوبہ بھی بنایا جارہا ہے تا کہ وینٹیلیٹر پر اس کا انحصار بتدریج کم کیا جاسکے۔
یاد رہے کہ سندھیا تھیٹر میں بھگدڑ کے دوران سریتیج کی ماں، ریوتی، اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھی تھیں جس کا مقدمہ ٹالی وڈ اداکار اللو ارجن اور دیگر 2افراد کے خلاف درج کیا گیا تھا۔
بعدازاں پشپا 2 کے مرکزی اداکارکو اس واقعے کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا تھا لیکن انہیں ہفتہ کی صبح رہا کر دیا گیا تھا،اداکار کو 50,000 روپے کے ذاتی مچلکے جمع کرانے کے بعد ضمانت مل گئی تھی۔
اداکار نے متاثرہ خاندان کو 25 لاکھ روپے کی مالی اعانت فراہم کرنے اور بچے کے علاج کے پورے اخراجات برداشت کرنے کا بھی اعلان کیا تھا۔