سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ کے مالک ایلون مسک نے صارفین کو اپنی پوسٹس میں ہیش ٹیگ کا استعمال کرنے سے منع کردیا ہے۔
اکثر لوگ اپبنی پوسٹ زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کیلئے ہیش ٹیگز کا استعمال کرتے ہیں۔ لیکن ایکس کے سی ای او ایلون مسک نے باضابطہ طور پر اعلان کیا ہے کہ ہیش ٹیگز نہ صرف غیر ضروری ہیں بلکہ بدنما بھی لگتے ہیں۔
روس کا اپنے کئی علاقوں کو دنیا کے انٹرنیٹ سے کاٹنے کا تجربہ، وی پی اینز بھی ناکام
کیا ہیش ٹیگز اب بھی متعلقہ ہیں؟ اس سوال کے جواب میںمسک نے اپنے ٹریڈ مارک دو ٹوک انداز میں کہا، ’براہ کرم ہیش ٹیگز کا استعمال بند کریں۔ سسٹم کو اب ان کی ضرورت نہیں ہے اور وہ بدصورت نظر آتے ہیں‘۔
اس تبصرے نے بڑھتی ہوئی چہچہاہٹ میں اضافہ کیا ہے کہ ڈیجیٹل سرچ کے ایک طاقتور ٹول ”ہیش ٹیگز“ نے ایکس پر اپنی مطابقت کھو دی ہے۔
ہیش ٹیگز اصل میں صارفین کو ٹرینڈنگ موضوعات تلاش کرنے اور مخصوص گفتگو میں مشغول ہونے میں مدد کے لیے بنائے گئے تھے، ہیش ٹیگز کا اب ماضی کے پرانے آثار کے طور پر مذاق اڑایا جا رہا ہے۔
واٹس ایپ میسیج دوسری ایپس پر براہ راست شیئر کے فیچر کی آزمائش
یہ شفٹ ایکس صارف کے تجربے اور الگورتھم کو ہموار کرنے کے لیے مسک کی وسیع تر کاوشوں کے ساتھ ہم آہنگ ہے۔ ایکس کے سسٹمز اب اتنے ہوشیار ہیں کہ صارفین کو اپنی پوسٹس پر درجن بھر ہیش ٹیگز تھوپنے کی ضرورت نہیں اور ان کے بغیر ہی متعلقہ مواد سامنے لا سکتے ہیں۔ چاہے وہ بریکنگ نیوز ہو، وائرل ٹرینڈز، یا مخصوص مباحثے۔
ایک کے الگورتھم مواد کو باضابطہ طور پر تلاش کر سکتے ہیں اور اسے پھیلا دے سکتے ہیں، جو ہیش ٹیگز کو ایک مفید ٹول کے بجائے توجہ حاصل کرنے کے لیے اتاولے پن کا ذریعہ بناتا ہے۔
یہ ارتقاء ایک بڑے رجحان کی عکاسی کرتا ہے کہ جیسے جیسے پلیٹ فارمز بہتر ہوتے جاتے ہیں، صارفین سست ہوتے جاتے ہیں۔
اینڈرائیڈ صارفین بےمقصد اشتہارات کو کیسے ختم کریں، آسان طریقے مل گئے
صارفین کہتے ہیں ہیش ٹیگز کو ٹائپ کرنے میں کیوں وقت ضائع کریں جب سسٹم پہلے ہی جانتا ہے کہ آپ کس کے بارے میں بات کر رہے ہیں؟
پھر بھی، بہت سے تخلیق کاروں اور برانڈز کے لیے جنہوں نے مرئیت کو بڑھانے کے لیے ہیش ٹیگز پر انحصار کیا ہے، مسک کے تبصرے کلچر کی ایک بڑی تبدیلی کا اشارہ دیتے ہیں۔