Aaj Logo

اپ ڈیٹ 18 دسمبر 2024 04:29pm

’اربوں میں ایک‘ دنیا کا سب سے گول انڈہ نیلام، قیمت آپ کی ’اوئی‘ نکال دے گی

برطانیہ میں ایک انوکھا انڈہ نیلام ہوا ہے، جسے ”اربوں میں ایک“ بتایا گیا ہے، اس انڈے کی خاصیت یہ ہے کہ یہ بیضوی کے بجائے بالکل گول ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے ”بی بی سی“ کے مطابق یہ غیر معمولی انڈہ سرخیوں میں اس وقت آیا جب برکشائر میں لیمبورن کے رہائشی ایڈ پاونیل نے اسے خریدا۔

غیر معمولی انڈے کو حاصل کرنے میں کامیابی کے بعد پاؤنیل نے اس بات کو یقینی بنایا کہ اس کے اندرونی مواد کو احتیاط سے ہٹا کر خول کو برقرار رکھتے ہوئے اسے محفوظ رکھا جائے۔

پاونیل نے ابتدائی طور پر ایک پب میں تفریحاً یہ انڈہ 150 پاؤنڈ (تقریباً ساڑھے 53 ہزار پاکستانی روپے) میں حاصل کیا تھا، لیکن اسے آکسفورڈ شائر میں نوجوانوں کی ذہنی صحت کی حمایت کرنے والی ایک خیراتی تنظیم ”لووینٹس فاؤنڈیشن“ کو عطیہ کر دیا تھا۔

پہلے تو خیراتی ادارے نے اسے لینے سے منع کیا، لیکن میڈیا رپورٹس میں انڈے کی نایابیت سامنے آنے کے بعد فاؤنڈیشن نے اسے قبول کرلیا۔

بعد ازاں خیراتی ادارے نے یہ نایاب انڈہ 200 پاؤنڈ (تقریباً ساڑھے 71 ہزار پاکستانی روپے) میں نیلام کردیا۔

Read Comments