Aaj Logo

شائع 18 دسمبر 2024 01:41pm

اسٹاک مارکیٹ میں بڑی گراوٹ، انڈیکس ایک لاکھ 12 ہزار پوائنٹس پر جا پہنچا

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مثبت آگاز کے بعد بڑی گراوٹ ریکارڈ کی گئی، جہاں 100 انڈیکس 2400 پوائنٹس سے زائد کمی سے 1 لاکھ 12 ہزار 400 پر آگیا۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز مثبت آغاز ہوا اور 100 انڈیکس میں ایک لاکھ 16 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی۔

دوران کاروبار بینچ مارک 100 انڈیکس میں 1300 سے زائد پوائنٹس اضافے کے ساتھ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ایک لاکھ 16 ہزار 165 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کرنے لگا۔

لیکن کچھ دیر بعد منفی رجحان زور پکڑ گیا اور انڈیکس میں 2400 کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 1308 پوائنٹس کی کمی کیساتھ 1 لاکھ 14 ہزار 860 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

Read Comments