برازیل اور ریال میڈریڈ کے وینیسیوس جونیئر نے میسی اور رونالڈو جیسے بڑے ناموں کو پیچھے چھوڑ تے ہوئے 2024 کے بہترین فٹبالر کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔
دوسری طرف، اسپین کی آئٹانا بونماتی نے دوحا میں منعقدہ فیفا ایوارڈز 2024 کی تقریب میں خواتین کے بہترین کھلاڑی کا اعزازجیت لیا۔
پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن کا ڈرافٹ کہاں ہوگا؟ نام سامنے آگیا
فیفا ایوارڈز 2024 میں بہترین گول کا پسکاس ایوارڈ ارجنٹائن اور مانچسٹر یونائیٹڈ کے الہینڈرو گرناچو کو دیا گیا۔
گرناچو کو نومبر 2023 میں انگلش پریمیئر لیگ میں ایورٹن کے خلاف گول کرنے پر اس ایوارڈ سے نوازا گیا۔
جیسن گلیسپی نے پاکستانی ٹیم کی کوچنگ چھوڑنے کی وجوہات بتادیں
امریکا کی ایلیزا نائیہر کو سال کی بہترین ویمن گول کیپر اور برازیل کی مارٹا نے اپنے ہی نام سے منسوب خواتین کے بہترین گول کا مارٹا ایوارڈ جیتا ۔
میسی نے سال کے بہترین فٹبالر کا ایوارڈ ’بیلن ڈی اور‘ آٹھویں مرتبہ اپنے نام کرلیا۔
وزارت ثقافت سندھ کے تحت پاکستان ایکسیلنس ایوارڈ کی تقریب کا انعقاد
فیفا نے اس سال ویمن فٹبال کے بہترین گول کیلئے مارٹا ایوارڈ متعارف کرایا تھا، مارٹا کو جمیکا کے خلاف اسکور کیے گئے گول پر یہ ایوارڈ ملا۔
ارجنٹائن کے ایمیلیانو مارٹینیز کو سال کے بہترین مین گول کیپر جبکہ برازیل کے تھیاگو مائییا کو فیئر پلے ایوارڈ دیا گیا۔
فیفا ایوارڈز 2024سال کے بہترین مین فٹبالر کا اعزاز برازیل کے وینیسیوس جونیئر نے حاصل کر لیا۔
یاد رہے کہ سال 2024 کے بہترین فٹبالر اور فٹبال کے بہترین لمحات کا انتخاب دنیا بھر کی ٹیموں کے کپتانوں، کوچز، صحافیوں اور فینز نے ووٹنگ کے ذریعے کیا گیا۔