Aaj Logo

شائع 17 دسمبر 2024 06:07pm

خیبر پختونخوا کے بلدیاتی نمائندوں کا اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج

خیبر پختونخوا کے بلدیاتی نمائندوں نے اڈیالہ جیل کے باہر مطالبات کے حق میں احتجاج مظاہرہ کیا ہے ، مظاہرین کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کا مقصد بانی پی ٹی آئی کو صوبے کے مسائل آگاہ کرنا ہے۔

بلدیاتی نمائندوں نے اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کے پی حکومت 3 سال سے بلدیاتی نمائندوں کوفنڈ نہیں دے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترقیاتی فنڈزکی عدم دستیابی سے بنیادی مسائل کا شکار ہیں، پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت نے بلدیاتی نمائندوں کے اختیارات کو سلب کر رکھا ہے۔

بلدیاتی نمائندوں نے کہا کہ محرومی کی وجہ سے بلدیاتی نمائندے سڑکوں پر آنے پر مجبور ہوئے ہیں، اڈیالہ جیل کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے بھی احتجاج کریں گے۔

Read Comments