آپ نے اکثر نوٹ کیا ہوگا کہ واشنگ مشینوں میں سیٹ کیا گیا ٹائمر واشنگ سائیکل کو پورا کرنے میں توقع سے زیادہ وقت لگاتا ہے، لوگوں نے اسے واشنگ مشینوں کی دروغ گوئی قرار دیا ہے اور اس کی وجہ جاننے کیلئے بے تاب ہیں۔
اس پیٹرن سے پریشان ایک ”ریڈ اِٹ“ (Reddit) صارف نے اپنا یہ مدعا سوشل میڈیا کے سامنے اٹھایا۔
انہوں نے ریڈ اٹ پر لکھا کہ ’اس طرح کی وضاحت کریں جیسے میں پانچ سال کا بچہ ہوں، واشنگ مشین کا آخری منٹ پورا ہونے میں ہمیشہ کئی منٹ کیوں لگتے ہیں؟‘
انہوں نے مزید لکھا کہ ’میں نے واش ٹائمر لگایا جس کے دکھایا کہ 40 منٹ باقی ہیں۔ میں تقریباً اتنے ہی وقت میں واپس آتا ہوں اور دیکھتا ہوں کہ ایک منٹ باقی ہے، اس لیے میں کپڑے کو ڈرائر یا ریک میں منتقل کرنے کے لیے اِدھر اُدھر گھومتا رہتا ہوں، کئی منٹ بعدواپس جاتو ہوں تو دیکھتا ہوں کہ وہاں ابھی بھی ایک منٹ ہی باقی ہے‘۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ ’مشین آخری منٹ میں وقت کا احساس کیوں کھو دیتی ہے؟‘
”ہوم اینڈ گارڈنز“ کے مطابق ، اس کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں۔ ”ایچ ٹو او پلمبنگ“ کے آلات کے ماہر رچ ملنز کا کہنا ہے کہ یہ زیادہ تر جدید واشنگ مشینوں پر منحصر ہے جو فیبرک، سوئل لیول اور ڈٹرجنٹ کی بنیاد پر سائیکل کی لمبائی کو سیٹ کرنے کے قابل ہیں۔
انہوں نے وضاحت کی کہ ’لوڈ کا سائز، کپڑے کی قسم، پانی کا درجہ حرارت، اور کپڑوں پر مٹی کی سطح جیسے عوامل سائیکل کی مدت کو نمایاں طور پر بڑھا سکتے ہیں۔ اور اس کا نتیجہ ”جھوٹ“ کی صورت میں نکلتا ہے‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’یہ ایڈجسٹمنٹ کپڑے کی بہترین صفائی اور دیکھ بھال کے لیے کی گئی ہیں، چاہے اس سے آپ کی دھلائی میں زیادہ وقت ہی کیوں نہ لگے۔ مثال کے طور پر، اگر مشین کو بھاری بوجھ محسوس ہوتا ہے، تو یہ مکمل صفائی کے لیے اضطراب یا دھلائی کے دورانیے کو بڑھا سکتی ہے۔‘
جدید واشنگ مشینیں آپ کے لانڈری سائیکل میں اضافی منٹ بھی لگا سکتی ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ تمام صابن کو صاف کر دیا گیا ہے۔