Aaj Logo

شائع 17 دسمبر 2024 02:37pm

اوپر جاتا اسٹاک ایکسچینج تیزی سے زمین بوس، انڈیکس ایک لاکھ 17 ہزار سے چند منٹوں میں ایک لاکھ 13 ہزار پر آگرا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کے رجحان کو چند منٹوں میں بریک لگ گیا۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز 100 انڈیکس ایک لاکھ 17 ہزار کی سطح نئی بلندی کو چھو گیا۔

پیر کو 100 انڈیکس ایک لاکھ 16 ہزار 169 پر بند ہوا تو منگل کو کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا۔

منگل کو کاروبار کے آغاز پر انڈیکس میں 766 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس ایک لاکھ 16 ہزار 936 پر جا پہنچا۔

کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں مزید تیزی آئی اور 64 پوائنٹس اضافے سے انڈیکس ایک لاکھ 17 ہزار کی نئی بلند ترین سطح عبور کرگیا۔

لیکن کچھ دیر بعد کارآوبار میں منفی رجحان پیدا ہوا اور 100 انڈیکس 2400 پوائنٹس سے زائد کمی کے بعد 1 لاکھ 13 ہزار 600 پر آگیا۔

Read Comments