Aaj Logo

اپ ڈیٹ 17 دسمبر 2024 11:51am

علی مین گنڈاپور کو 16 جنوری تک کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے حکم

پشاور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو 16 جنوری تک کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔

پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس وقار احمد نے علی امین گنڈاپور کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔

دوران سماعت ڈپٹی اٹارنی نے عدالت میں رپورٹ جمع کرائی، جس کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف اسلام آباد میں 32 اور پنجاب میں 33 مقدمات درج ہیں۔

نو مئی مقدمات میں ضمانت اور گارنٹی دینے والوں کیخلاف کارروائی شروع

عدالت نے علی امین گنڈاپور کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو 16 جنوری تک کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔

عمران خان اور بشریٰ بی بی آج بھی مختلف مقدمات میں ریلیف سے محروم

عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کی بھی ہدایت کر دی۔

Read Comments