اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کے خلاف چھ اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف دائر ایک مقدمے میں ضمانتوں کی درخواست پر آج بھی ریلیف نہ مل سکا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف دائر مقدمات میں ضمانتوں کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
15 سے 20 روز میں عمران خان کی رہائی کی پیشکش، شیر افضل مروت کا بڑا انکشاف
سماعت ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کی، جبکہ دوران سماعت ملزمان کی جانب سے جونئیر وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔
جونئیر وکیل نے بتایا کہ سینئر کونسل سینٹرل جیل اڈیالہ میں کیس میں مصروف ہیں آج پیش نہیں ہو سکتے۔
جس پر عدالت نے کیس کی سماعت 7 جنوری تک ملتوی کر دی ۔
عدالت کی جانب سے آج بھی بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ نہ سنایا جا سکا۔
عمران خان مؤقف پر قائم، اڈیالہ جیل سے فیصل چوہدری کے ذریعے اہم پیغام جاری
عدالت نے بانی پی آئی اور بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانتوں میں 7 جنوری تک توسیع کردی۔