خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں نوجوان نے خنجر کے وار کرکے تین افراد کو قتل اور پانچ کو زخمی کردیا۔
پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں ملزم کا باپ، بھائی اور بھتیجی شامل ہیں، جبکہ بھابی اور بھتیجیاں زخمی ہیں، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
شانگلہ میں پولیس چیک پوسٹ پر حملہ، اے ایس آئی سمیت 2 پولیس اہلکار شہید، 3 زخمی
پولیس نے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم فیضان آئس کے نشے کا عادی ہے، ملزم نے کچھ عرصہ قبل اپنے ایک بھائی کو بھی فائرنگ کرکے زخمی کیا تھا۔
شیخوپورہ: مختلف واقعات میں 6 افراد جاں بحق
پولیس کے مطابق حالیہ دلخراش واقعہ ملنگ بابا کالونی میں پیش آیا، زخمیوں میں دو بچیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔