Aaj Logo

شائع 17 دسمبر 2024 08:54am

منصب سنبھالنے تک اسرائیلی یرغمالی رہا نہ ہوئے تو قیامت ٹوٹے گی، ٹرمپ کی دھمکی

نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ منصب سنبھالنے تک اسرائیلی یرغمالی رہا نہ ہوئے تو قیامت ٹوٹے گی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ جنگ کے بارے میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ہوئی گفتگو کے بارے میں بتایا کہ نیتن یاہو سے کہا ہے میں 20 جنوری کو آجاؤں گا اس معاملے کو پھر دیکھیں گے۔

بشار الاسد کا شام چھوڑنے کے بعد پہلا بیان سامنے آگیا

فلوریڈا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترمپ نے ایک مرتبہ پھر دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ حماس کو کہہ چکا ہوں اگر 20 جنوری تک میرے صدارتی منصب سنبھالنے سے قبل اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا نہ کیا گیا تو ان پر قیامت ٹوٹ پڑے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ صدارتی منصب سنبھالنے تک جنگ بندی کا معاہدہ نہیں ہوتا تو جو ہوگا قطعی خوشگوار نہیں ہوگا۔

امریکی تاریخ کی سب سے بڑی ملک بدری کیلئے فہرست تیار، لاکھوں نام شامل

ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ یوکرین جنگ روکنے کیلئے روسی صدر پیوٹن اور یوکرینی صدر سے بات کروں گا، یہ جنگ بھی اب ختم ہونی چاہیے۔

اسرائیل کی طرطوس پر 2012 کے بعد سے اب تک کی شدید بمباری، طاقتور بم نے زلزلہ پیدا کردیا

ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کے قبضے میں آنے والے یوکرینی علاقوں کے بارے میں کہا کہ کشیدگی کا شکار سرزمین پر زیادہ تر علاقے ملبے کا ڈھیر بن چکے ہیں اور انہیں بحال ہونے میں ایک صدی لگ جائے گی۔ متنازع علاقوں میں اب کوئی شہر باقی نہیں بچا، کوئی ایک عمارت بھی صحیح حالت میں موجود نہیں اور بس ملبے کا ڈھیر ہیں۔

Read Comments