پی ٹی آئی کو ممی ڈیڈی سے دہشت گرد جماعت بنادیا گیا ہے، سینیٹرعرفان صدیقی کی سینٹ میں پی ٹی آئی پر تنقید۔
چئیر مین سید یوسف رضا گیلانی کی صدارت میں سینیٹ کا اجلاس میں پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللہ ابڑو کی ایوان میں 26 نومبر سے متعلق واقعات پر وضاحت کی کوشش پرسینیٹرعرفان صدیقی ردعمل میں بولے آپ نے ممی ڈیڈی جماعت کو دہشت گرد جماعت بنا دیا ہے، معاملہ عدالت میں ہے اب چاہیں تو پارلیمنٹ کی کمیٹی بنا لیں۔
سینیٹ اجلاس میں معمولی کی کارروائی کے دوران، انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، کلچرل اور ہیلتھ سائنسز کے قیام کے بل کو مشترکہ اجلاس میں پیش کرنے کی تحریک منظور کرلی گئی ۔
بل پیش کرنے کی تحریک سینیٹر فوزیہ ارشد نے ایوان میں پیش کی جبکہ صحافیوں کو ایک سیاسی جماعت کی جانب سے نشانہ بنانے پر سینیٹر جام سیف اللہ نے حکومت کی توجہ مبذول کروائی تو اعظم نزیر تارڑ نے بتایا کہ حکومت نے اعلی سطح پر معاملہ ٹیک کیا ہے انکوائری ہوگی قانون پر عملدرآمد ہوگا۔
ایوان بالاء اجلاس میں ملک اور بالخصوص اسلام آباد میں ہیروئن کے عادی افراد کی تعداد میں تشویش ناک حد تک اضافہ سے متعلق سینیٹر کامران مرتضیٰ نے تحریک پیش کی۔
سینیٹر کامران مرتضیٰ کے سوال پر اعظم نذیر تارڑ نے ایوان میں تفصیلی جواب دیا، سینیٹ اجلاس کے دوران تین بار کورم کی نشاندھی بھی ہوئی اور آخری بار گنتی پر کورم نا مکمل نکلا جس کے بعد ایوان کی کارروائی جمعرات کی شام ساڑھے چار بجے تک ملتوی کر دی گئی۔