Aaj Logo

شائع 16 دسمبر 2024 02:52pm

رات بھر پرسکون نیند کیلئے لحاف یا کمبل کو گرم رکھنے کا آسان طریقہ

جیسے جیسے سردی بڑھ رہی ہے ایسا محسوس ہوتاہے کہ لحاف نے بھی گرم ہونا چھوڑ دیا ہے۔ یہاں بتائے گئے کچھ نکات آپ کے لحاف یا کمبل کو جلد ہی گرم کرنے میں مدد دیں گے۔

سردیوں نے بالآخر اپنا رنگ جمانا شروع کر دیا ہے، دھیرے دھیرے ماحول میں ٹھنڈ بڑھتی جا رہی ہے۔ خاص طور پر رات کے وقت ٹھنڈی ہوائیں زور پکڑنے لگتی ہیں۔ ایسے میں لحاف میں ایک بار جانے کے بعد اس سے باہر نکلنا جوئےشیر لانے کے مترادف نظر آتا ہے۔

سردیوں میں اونی کپڑوں سے ہونے والی خارش سے کیسے بچا جائے؟

یقیننا آپ بھی سردی میں اس تجربے سے گذرے ہوں گے جب لحاف کے اندر گھستے ہی آپ کو ایسا لگا ہو جیسے ٹھنڈا لحاف آپ کو کاٹنے کے لیے دوڑ پڑا ہو۔

کئی بار ایسا بھی ہوتا ہے کہ کافی دیر گذرنے کے بعد بھی لحاف ویسے کا ویسا ہی ٹھنڈا محسوس ہوتا ہے اور ٹھنڈی ہوا اندر آتی رہتی ہے۔ ایسی حالت میں میں سویا نہیں جاتا اس کے علاوہ یہ صحت کے لیے بھی مفید نہیں ہے۔ اس سلسلے میں آج ہم کو چھوٹے چھوٹے ٹوٹکے بتا رہے ہیں جو آپ کے لحاس کو گرم رکھنے میں مددگار ہوں گے۔

موسم سرما میں بالوں کی حفاظت کے لیے گھریلو نسخے

لحاف یا کمبل کو مناسب طریقے سے ڈھانپ کررکھیں

جب ہم سخت ٹھنڈ میں لحاف اوڑھتے ہیں تو وہ برف کی طرح ٹھنڈا ہوتا ہے۔ اکثر ہم سیدھا کمبل میں چھلانگ لگاتے ہیں۔ جو درست نہیں ہے، اگر آپ لحاف میں لیتے ہیں تو اسے پورے بستر میں پھیلانے کی بجائے اپنے آپ کو لحاف میں لپیٹ لیں۔ اس طرح آپ کا لحاف جلد گرم ہوجائے گا اور یہ گرمی صبح تک رہے گی اور اس طریقے سے باہر کی ٹھنڈی ہوا بھی لحاف کے اندر داخل نہیں ہوسکے گی۔

صرف دودھ نہیں یہ 5 مشروبات بھی کیلشیم کی کمی کوپورا کر سکتے ہیں

اضافی تکیہ ساتھ رکھیں

اپنے ارد گرد خالی جگہ کوتکیے یا کسی کمبل سے بھر دیں اس طرح آپ کا لحاف جلدی گرم ہوجائے گا اور آپ کو اچھی نیند بھی آئے گی۔

ہوا کو کہیں سے اندر نہ آنے دیں

اگر لحاف کے اندر کسی کونے سے ہلکی سی ہوا بھی آرہی ہو تو یہ آپ کی نیند خراب کرنے کے لیے کافی ہے۔ ٹھنڈی ہوا لحاف میں گرمی نہیں ہو نے دیتی اور باوجود لحاف کے آپ ساری رات سردی میں گذارتے ہیں۔ اس لیے آپ جب بی سونے جائیں تواپنے آپ کو ایک تو اچھی طرح ڈھاپ لیں۔ اگر سردی بہت ہوتو منہ بھی ڈھانپ لیں۔ کیونکہ اس طرح آپ کے منہ سے نکلنے والی کاربن ڈائی آکسائیڈ لحاف کے اندر رہ جاتی ہے اور اس ےسے لحاف میں گرمی دیر تک برقرار رہتی ہے۔

Read Comments