سندھ کے شہر کندھ کوٹ میں واقع چینی سول انجینئرنگ کنسٹرکشن کمپنی کے مینیجر کو ڈاکوؤں کی جانب سے بھتے کیلئے دھمکی آمیز کال موصول ہوگئی۔
کنسٹرکشن مینیجر رفیق احمد سمو کو نامعلوم شخص کی کال موصول ہوئی، جس نے 50 لاکھ نقد، 2 موبائل فونز اور سی جی-125 موٹر سائیکل کا مطالبہ کیا اور مطالبات پورے نہ ہونے پر مزدوروں اور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچانے کی دھمکی دی۔
ٹی ٹی پی کا اسلام آباد کی خاتون سے ایک ارب روپے بھتے کا مطالبہ
چینی کمپنی انڈس ہائی وے N-55 کی تعمیر میں مصروف ہے اور سائٹ پر صرف پاکستانی عملہ اور مزدور کام کر رہے ہیں۔
کراچی : تاجروں سے بھتہ مانگنے والے گینگ ایران سے چلانے کا انکشاف
سائٹ پر کوئی چینی شہری موجود نہیں ہے۔