Aaj Logo

شائع 16 دسمبر 2024 01:27pm

شام سے روسی خصوصی پرواز کی روانگی، طیارے میں کون تھا؟

Welcome

اتوار کے روز شام میں حمیمیم کے فضائی اڈے سے روسی فضائیہ کا ایک طیارہ روانہ ہوا جس میں سوار افراد سے متعلق روسی وزارت خارجہ نے بیان جاری کیا ہے۔

روسی وزارت خارجہ کے مطابق اتوار کو اڑان بھرنے والے روسی فضائیہ کے طیارے میں روس، بیلا روس اور شمالی کوریا کے بعض سفارت کار سوار تھے۔

عرب میڈیا کے مطابق طیارہ ماسکو کے قریب اترا تاہم وزارت نے یہ نہیں بتایا کہ طیارے میں کتنے افراد سوار تھے۔

بشار الاسد حکومت کے خاتمے کے بعد شام میں نائٹ کلب دوبارہ کھل گئے

روسی وزارت خارجہ میں بحرانات سے متعلق انتظامیہ نے ٹیلی گرام پر اپنے چینل پر بتایا ہے کہ دمشق میں روسی سفارت خانے کا کام جاری ہے۔

روسی میڈیا نے بیلا روس کی وزارت خارجہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ شام سے بیلا روس کے تمام سفارت کاروں کو نکال لیا گیا ہے۔

بشارالاسد کی جانب سے ٹنوں کے حساب سے ڈالر روس منتقل کئے جانے کا انکشاف

ٹیلی گرام پر جاری بیان میں روسی وزارت خارجہ نے بتایا کہ ”15 دسمبر کو دمشق میں سفارتی عملے کا ایک حصہ واپس بلا لیا گیا ہے۔ یہ افراد حمیمیم کے فضائی اڈے سے روانہ ہونے والے روسی فضائیہ کی ایک خصوصی پرواز کے ذریعے چکالوسکی کے ہوائی اڈے پہنچے“۔

بیان کے مطابق ”اسی طرح بیلا روس، شمالی کوریا اور ابخازیا کے سفارتی مشنوں کے بھی متعدد ملازمین کو اسی پرواز کے ذریعے شام سے نکال لیا گیا ہے“۔ دمشق میں روسی سفارت خانے نے اپنا کام جاری رکھا ہوا ہے۔

امریکی تاریخ کی سب سے بڑی ملک بدری کیلئے فہرست تیار، لاکھوں نام شامل

واضح رہے کہ عسکریت پسند گروپ حیات تحریر الشام کی قیادت میں باغیوں کے ایک گروپ نے سابق شامی صدر اسد کا تختہ الٹ دیا، جس کے بعد وہ اپنے خاندان کے ساتھ روس فرار ہو گئے تھے۔

Read Comments