اگر چھوٹے بچوں میں سفید بال ظاہر ہونے لگیں تو انہیں فورا ضروری غذائی اجزا سے بھر پور خوراک کھلانا شروع کردیں۔
سفید بال اب صرف بوڑھوں اور نوجوانوں کا مسئلہ نہیں رہا ہے بلکہ چھوٹے بچوں میں بھی یہ شکایت عام ہونے لگی ہے اور 10 سے 12 سال کی عمر کے بچوں میں بھی بال سفید ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔
نیا دن نئی ضد، اپنے بچے کے غصے اور ضد کو کیسے کنٹرول کریں؟
ایسی صورت میں ضروری ہے کہ بچوں کو مناسب غذائیت دی جائے۔ تاکہ جسم میں غذائیت کی کمی پوری کی جاسکے اور بالوں کی سفیدی جیسے مسائل کم ہو جائیں۔ کیونکہ کئی بار بچوں میں غذائیت کی کمی کی وجہ سے بھی بال سفید ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔ اس لیے بچوں کی خوراک میں ان چیزوں کا شامل کرلیا جائے۔
سردیوں میں مونگ پھلی کھانے کے فوائد جانیے
اگر آپ کے بچے کے بالوں میں سفید بال نظر آئیں تو اسے چھپانا مسئلہ کا حل نہیں ہے بلکہ بچوں کی خوراک میں غذائیت سے بھرپورچیزیں شامل کر دیں۔ بچوں کی خوراک میں مونگ پھلی اور بادام شامل کریں۔ بائیوٹین کی کمی کی وجہ سے بچوں کے بال سفید ہوجاتے ہیں۔ بادام اور مونگ پھلی اور اس قسم کی غذائیں بایو ٹین کی کمی کو پورا کرتی ہیں اور بال سفید پونے سے رک جائیں گے۔
ڈپریشن سے لڑنے میں مدد کرنے والے 5 کھانے
بچوں کی خوراک میں کاجو اور سورج مکھی کے بیج شامل کریں کیونکہ اس میں تانبہ پایا جاتا ہے اور یہ بچوں میں تانبے کی کمی کو کسی حد تک پورا کر دیتے ہیں اور بال سفید ہونے سے رک جاتے ہیں۔
بچوں کے جسم میں وٹامن بی 6 کی کمی سے بھی بال سفید ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔ ایسی کسی بھی صورت میں بچوں کو سورج مکھی کے بیجوں کے ساتھ سفید چنے بھی کھلائیں۔
بچوں کی خوراک میں پھل اور سبزیوں کے ساتھ ساتھ کھجور اور کشمش بھی شامل کریں۔ یہ آئرن سے بھر پور غذائیں ہیں انہیں بچوں کی خوراک میں شامل کرنے سے بچوں میں آئرن کی کمی نہیں ہوتی، جس سے بالوں کے سفید ہونے کا مسئلہ بھی ختم ہوتا جائے گا۔
کئی بار بچوں کے جسم میں وٹامن ڈی کی کمی سے بھی بالوں کے سفید ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ ایسی صورت میں انہیں صبح آدھا گھنٹہ سورج کی روشنی مہیا کی جائے۔ سورج کی روشنی میں قدرتی طور پر وٹامن ڈی پائی جاتی جس کی وجہ سے اس میں وٹامن ڈی کی کمی دور ہونے لگتی ہے۔