سابق برطانوی کرکٹر ایسا گوہا نے کمنٹری کے دوران بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کے لیے غلط لفظ کے چناؤ پر کرکٹر سے آن لائن معافی مانگنی پڑ گئی۔
سابق برطانوی کرکٹر اور کمنٹیٹر ایسا گوہا نے گزشتہ روز بھارت اور آسٹریلیا کے ٹیسٹ میچ کے دوران کمنٹری میں بمراہ کی تعریف کرتے ہوئے انہیں ’موسٹ ویلیو ایبل پرائمیٹ‘ کہا تھا۔ تاہم تعریف کے یہ الفاظ ایسا گوہا کے پڑ گئے۔
سوشل میڈیا پر بھارتی بولر جسپریت بمراہ کے لیے ’پرائمیٹ‘ کے لفظ کو نامناسب اور تعصبی قرار دیا گیا تھا اور بھارتی شائقین کی جانب سے اس پر سوشل پلیٹ فارمز پر آواز بلند کی گئی۔
بھارت میں ریٹائرڈ کرکٹرز کا برا حال، معروف بھارتی کرکٹر کی پینشن شاہد آفریدی سے بھی کم
کرکٹ آسٹریلیا کو 10 گیندیں کم ہونے پر 10 لاکھ ڈالرز کی چپت لگ گئی
بعد ازاں خاتون کمنٹیٹر نے کہا کہ بمراہ کی تعریف کرتے ہوئے مجھ سے غلط لفظ کا انتخاب ہوا تھا اور میں اپنی غلطی پر معذرت خوا ہوں۔
ریڈ بال ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی مستعفی کیوں ہوئے؟ تفصیلات سامنے آگئیں
ان کا کہنا تھا کہ میں برابری پر یقین رکھتی ہوں اور میں نے اپنا کیریئر کھیل میں شمولیت کو فروغ دینے میں صرف کیا ہے۔ میں غلط لفظ استعمال کرنے پر بہت معذرت خواہ ہوں اور امید کرتی ہوں کہ میرے ان الفاظ سے یہ میچ خراب نہیں ہوگا۔
سابق بھارتی کرکٹر روی شاستری نے ایسا گوہا کے آئن لائن معذرت کرنے پر ان کی تعریف کی۔