Aaj Logo

شائع 16 دسمبر 2024 10:18am

امریکی تاریخ کی سب سے بڑی ملک بدری کیلئے فہرست تیار، لاکھوں نام شامل

نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 20 جنوری 2025 کو منصب سنبھالنے کے بعد امریکی تاریخ کی سب سے بڑی ملک بدری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

امریکی ایمیگریشن اینڈ کسٹم انفورسمنٹ (آئی سی ای) نے ملک بدری کے لئے تقریباً 15 لاکھ افراد کی فہرست تیار کی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس کی خاص بات یہ کہ اس فہرست میں تقریباً 18 ہزار ہندوستانی شہریوں کے نام بھی شامل ہیں۔ جنھیں ممکنہ طور پر امریکا سے ملک بدر کردیا جائے گا۔

ایک اور فتح ٹرمپ کے نام، جھوٹا الزام عائد کرنیوالے چینل پر 15 ملین ڈالر ہرجانہ

آئی ای سی کے مطابق امریکا میں جعلی دستاویزات کے ساتھ مقیم تارکین وطن کو ملک سے باہر نکالنا ٹرمپ کا بارڈر سیکوریٹی اولین ایجنڈا ہے۔

ٹرمپ نے امریکا کے نیٹو چھوڑنے کا عندیہ دے دیا

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ڈونلڈ ٹرمپ 20 جنوری کو عہدہ سنبھالنے کے بعد وسیع پیمانے پر تبدیلیاں کرنے کے بارے میں بات کر چکے ہیں۔

انہوں نے ایک چینل کو انٹرویو میں کہا تھا کہ انہیں امریکا میں موجود تمام غیر قانونی تارکین وطن کو ملک بدر کرنے اور پیدائشی شہریت ختم کرنے سمیت انتخابی مہم کے کیے گئے تمام وعدوں کو فوری پورا کرنا ہوگا۔

ایک سوال کے جواب میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اپنی مدت کے دوران آئندہ 4 برسوں میں امریکا میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو ملک بدر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں؟ جس پر انہوں نے جواب دیا ’بالکل ایسا کرنا پڑے گا۔‘

Read Comments