Aaj Logo

شائع 16 دسمبر 2024 09:40am

خوفناک طوفان فرانس سے ٹکرا گیا، ہزاروں ہلاکتوں کا خدشہ

براعظم افریقا میں سمندری طوفان چیڈو نے فرانسیسی جزیرے میوٹے میں صدی کے بدترین طوفان نے ہر طرف تباہی مچادی۔ طوفان بحر ہند میں مایوٹے جزیرے سے ٹکرایا۔

رائٹرز کی رپورٹ کے مطاطق ایک مقامی اہلکار نے بتایا کہ فرانس میں خوفناک سیلاب میں ہزاروں اموات کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

طوفان سے موزمبیق کے ساحلی شہر میں سڑکیں زیر آب آگئی، بجلی کے کھمبے گرگئے، طوفان کا رخ زمبابوےاور ملاوی کی طرف ہوگیا۔

فرانس میں فائرنگ سے دو تارکین وطن سمیت 5 افراد ہلاک

فرانسیسی حکام نے خبردار کیا کہ سائیکلون ’چیڈو‘ سے ہونے والا نقصان تباہ کن ہے، جس میں سینکڑوں یا ہزاروں افراد ممکنہ طور پر ہلاک ہو سکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سمندری طوفان چیڈو نے 124 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے انتہائی تیز ہواؤں کے ساتھ فرانس کے میوٹ کو نشانہ بنایا، جس سے کچے گھروں، سرکاری عمارتوں اور ایک ہسپتال کو شدید نقصان پہنچا۔ یہ 90 سال سے زائد عرصے میں جزائر سے ٹکرانے والا سب سے طاقتور طوفان تھا۔

سمندری طوفان کی زد میں آکر روسی آئل ٹینکر دو حصوں میں تقسیم

رائٹرز کی رپورٹ میں بتایا فیا کہ مائیوٹے کے دارالحکومت کے ایک رہائشی محمد اسماعیل نے اس تباہی کو ایک ”المیہ“ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک ایٹمی جنگ کے نتیجے کی طرح لگتا ہے اور جس نے ہمارا پورا علاقہ تباہ کر دیا۔

فرانسیسی حکومت کے مطابق 1 لاکھ سے زائد تارکین وطن بغیر کسی مناسب دستاویزات کے مائیوٹے جزیرے پر رہتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ جاننا مشکل ہے کہ سمندری طوفان میں کتنے افراد ہلاک ہوئے۔ حکام متاثرین کی خوراک، پانی اور مناسب صفائی ستھرائی کے بارے میں بھی فکر مند ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائی جاری ہیں۔

Read Comments