یونان کشتی حادثے میں زندہ بچ جانے والے پانچ تارکین وطن کو اسمگلر کے طور پر گرفتار کرلیا گیا۔
دو روز قبل یونانی جزیرہ غاودوس، کریتی میں پناہ گزینوں اور تارکین وطن کو لے جانے والی لکڑی کی کشتی کے ڈوبنے کے بعد لاپتا افراد کی تلاش کے لیے کوسٹ گارڈ کا بڑا آپریشن جاری ہے۔
یونان کے جنوبی جزیرے کریتی کے قریب تین کشتیاں الٹنے سے پانچ تارکین وطن جاں بحق اور 40 لاپتا ہوگئے تھے، جبکہ 39 افراد کو زندہ بچا لیا گیا، جن میں زیادہ تر پاکستانی ہیں۔
سعودی عرب میں کفیل سے بھاگے تارکین وطن کیلئے بڑی رعایت کا اعلان
ہفتے کو پانچ افراد کو مردہ حالت میں نکالا گیا، جبکہ ایک شخص کو تشویش ناک حالت میں اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔
پاکستان کی وزارت خارجہ نے حادثے میں ایک پاکستانی کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔
دفتر خارجہ نے بتایا کہ 47 پاکستانیوں کو ریسکیو کرلیا گیا ہے اور فی الحال لاپتہ افراد کی تعداد کا تعین نہیں کیا جاسکتا۔
برطانیہ: تارکین وطن کیخلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
ترجمان کے مطابق لاپتہ پاکستانی افراد کے متاثرین کیلئے ہیلپ لائن نمبر جاری کردیا گیا ہے، پاکستانی متاثرہ فیملیز 6943850188-0030 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔